Sunehra Angan by Zumar Ansari Complete Novel


Sunehra Angan by Zumar Ansari.

Haveli and Joint Family Based Funny Story.

یہ کہانی ہے خان ولا کی، جہاں شاہ عالم خانزادہ اپنی بیوی آفیہ خانزادہ بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ شاہ عالم کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

سب سے بڑے بیٹے جہانگیر خانزادہ، جن کی شادی ان کی خالہ زاد فردوس بیگم سے ہوئی تھی ان کی دو بیٹیاں عائشہ اور پلوشہ خانزادہ ہیں۔
 
ان سے چھوٹے جہانزیب خانزادہ ہیں جن کی شادی ان کی چچا زاد نازیہ خانزادہ سے ہوئی ہے۔ ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ پہلے دو بیٹے مراد اور قاسم پھر ایک بیٹی نورالعین پھر ایک بیٹا اسماعیل اور پھر دو بیٹیاں حورعین اور قرۃالعین ہیں۔

ان سے چھوٹی فرخندہ بیگم ہیں جن کی شادی ان کے پھپھو زاد زاہد صاحب سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا فراز اور دو بیٹیاں رمل اور نمل ہیں۔

ان کے بعد سلطان احمد خانزادہ ہیں جنہوں نے اپنی پسند سے شادی کی ہے جس کی وجہ سے ان کو خان ولا میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ان سے چھوٹی فرحانہ بیگم ہیں جن کی شادی ان کے ماموں زاد ناصر صاحب سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا زمل اور ایک بیٹی ساریہ خانزادہ ہے۔

شاہ عالم خانزادہ ایک نہایت سخت اور اصول پسند انسان ہیں وہ اپنے اصولوں پر کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کرتے۔ ان کے اصول نامہ کے 14 نکات ہیں جس نے خان ولا کے ہر مکین کے 14 طبق روشن کئے ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہ قائد اعظم کے 14 نکات سے یکسر مختلف ہیں۔


Post a Comment

0 Comments