Jannat Ka Arman by Sadaf Memon Novel
Village Girl and Smuggling based New Urdu Novel.
جنت کہ ماں باپ کا انتقال ہوا تب جنت پانچ سال کی تھی ۔تب سے وہ اپنے چاچا چاچی کے ساتھ رہتی تھی۔ ان کا ایک بیٹا تھا جو عیاش قسم کا تھا ۔ کئی دفعہ اس نے جنت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن جنت بھی کم نا تھی اس کو ایٹ کا جواب پتھر سے دیا تھا۔ لیکن ایک دن تو اس نے رات کو جب وہ سورہی تھی اس کے کمرے میں آتے اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی۔
جنت ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتی تھی۔ جہاں کسی بڑے گھر کی طرح بیڈ اور اسی چیزیں نہیں تھی۔ وہ ایک چٹائی پر سوتی تھی۔ جو اس کی چاچی نے اس کو یہ کہہ کر دی تھی کہ تیری ماں اس کے علاؤہ اپنے ساتھ کچھ نہیں لائی تھی۔ ہر بات پر اس کی ماں اور باپ کے نام سے اس کی چاچی طعنے دیتی اور وہ بنا کسی چو چراں کے یہ سب سنتی کیونکہ وہ جان چکی تھی کہ ان لوگوں نے اسے یہاں رکھا ہے۔
یہی بہت بڑی غنیمت ہے ورنہ یہ چاہتے تو اب تک اس کو اس گھر سے نکال دیتے۔ یا پھر شاید وہ کسی یتیم خانے میں ہوتی۔ جنت اپنے چاچا کو اچھے سے جانتی تھی۔ جو گاؤں کے لوگوں کے پیسے کھائے بیٹھا ہے وہ چاہتی تھی۔ کوئی جاب کرنا لیکن اس کی اتنی سی تعلیم پر اس کو کوئی جاب نا دیتا اور یہاں سے شہر کے الگ پیسے لگتے۔
جنت نے مشکل سے میٹرک کیا تھا۔ وہ بھی اس کی چاچی نے کروایا تھا۔ وہ جانتی تھی۔ جنت کو چاہے وہ کتنا ہی برا بولے۔ لیکن اپنے شوہر اور اپنے بیٹے کے ناپاک ارادوں کے ڈر سے انہوں نے میٹرک کروائی تھی۔ وہ چاہے کتنی بری تھی جنت کے ساتھ لیکن وہ کبھی کسی بیٹی کے ساتھ غلط نہیں کر سکتی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback