Mohabbat Karna Tum Aesy by Ayesha Zulfiqar Complete Pdf Novel

Mohabbat Karna Tum Aesy by Ayesha Zulfiqar Novel

Mohabbat Karna Tum Aesy by Ayesha Zulfiqar Pdf Novel.

Family Based, Husband & Wife Love Story based Funny, Most Romantic Urdu Novel Mohabbat Karna Tum Aesy Complete Pdf Download.

کچن سمیٹ کر باہر نکلی تو رات کے دس بج رہے تھے، کمرے میں آ کر اس نے عشاء پڑھی۔ آنکھیں نیند سے بوجھل اور جسم تھکن سے۔۔ دوپٹہ سر سے اتارتے ہوئے وہ دونوں بچوں کے بیچ میں لیٹ گئی تھی، حسن بیڈ کے دوسرے سرے پر لیٹا تھا۔ سارہ کی کمر بیڈ سے نہیں لگ رہی تھی، وہ سندس کی طرف کروٹ لے گئی۔ لمحوں میں نیند نے آ لیا۔ کچھ دیر بعد اسے اپنے کانوں میں حسن کی سرگوشیاں سنائی دی تھیں۔

حسن۔۔ میں صبح پانچ بجے کی اٹھی ہوئی ہوں۔ پلیز۔۔ اس کے لہجے میں ہی مدہوشی گھلی پڑی تھی۔

سارہ۔۔ یار میرا جسم ٹوٹ رہا ہے۔ اخیر ہوئی پڑی ہے میری۔۔ حسن نے انس کو اٹھا کر سرے پر کیا اور خود کھسک کر اس کے قریب ہو گیا۔

سارہ۔۔ وہ خود سارے دن کا نڈھال ہوا پڑا تھا۔ بہت محبت اور چاہت سے اس نے سارہ کا موم جیسا وجود اپنے دونوں بازوؤں میں سمیٹ لیا۔

حسن۔۔ پلیز۔۔ سارہ کے گلابی لبوں سے بہکی ہوئی سی سرگوشی نکلی تھی، بمشکل آنکھیں کھول کر اس نے خود پر جھکے حسن کو دیکھا۔ اور حسن کمال۔۔ وہ تو اس کی ان خمار آلود نگاہوں پر ہزار بار واری صدقے چلا گیا تھا۔

خدا کی قسم تمہارا یہ گلاب چہرہ سارا دن میری نظروں سے محو نہیں ہوا۔ وہ اپنی تمام تر شدتیں اس کے لبوں پر نکالتے ہوئے پاگل ہوا تھا۔

اور سارہ۔۔ سارہ حسن۔۔ وہ تو پہلے ہی ٹوٹ کر بکھر جانے کے لئے کسی آسرے کی تلاش میں تھی اور حسن کمال کی آغوش سے بڑھ کر بھی کوئی آسرا تھا بھلا۔۔ اس کی مرمریں بانہوں کی گرفت حسن کی گردن کے گرد تنگ ہوئی تھی۔

میری جان۔۔ آئی لو یو، آئی لو یو سو مچ۔۔ حسن اس کے گلے سے دوپٹہ کھینچ کر دور پھینکتے ہوئے پوری طرح اس پر حاوی ہوا تھا۔ سارہ نے بس خاموشی سے اپنا آپ اس کے حوالے کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments