Nain Sahil by Sanaya Khan Complete Pdf Novel

Nain Sahil by Sanaya Khan Novel

Nain Sahil by Sanaya Khan Pdf Novel.

Naughty Heroine & Caring Hero Based Urdu Romantic Novel Pdf Download.

Download Urdu Novel Pdf Funny Love Story Based Long Novel.

کیوں میرے ہونے سے تمہیں اتنی تکلیف ہے، میں تم پر کوئی حق تو نہیں جتا رہی نا۔۔ نہ تم سے کوئی ڈیمانڈ کی کبھی۔۔ کوئی بندھن نہیں لگائے۔۔ اپنی مرضی کی کرو تو بھی نہیں روکوں گی۔

کیا کسی لڑکی کو پسند کرتے ہو؟ وہ مجھے چھوڑنے کو کہہ رہی ہے؟ اُس سے شادی کرنے کے لئے کررہے ہو یہ سب؟ نین اُس کی بات پر سر اٹھا کر اس کی آنکھوں میں دیکھتی بےچینی سے پوچھ رہی تھی۔

ارے یار کِسی بھی لڑکی وڑکی میں انٹرسٹ نہیں ہے میرے کو۔۔ کیسے بتاؤں۔۔ اس نے نین کے چہرے سے ہاتھ ہٹا کر جھنجھلائے ہوئے انداز میں کہا۔ جب کے وہ نین تھی جو اُس کی بات کا کچھ اور ہی مطلب لے کے حیرت سے اُسے دیکھ رہی تھی جو آنکھیں پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا۔

لڑکیوں میں انٹرسٹ نہیں ہے تمہیں۔۔ اُس نے ساحل کو مشکوک انداز میں سر سے پیر تک گھور کر دیکھتے ہوئے پوچھا۔

بلکل بھی نہیں۔۔ لڑکی والا کوئی میٹر ہی نہیں ہے۔ بس تو اور میں صحیح نہیں ہے ایک دوسرے کے لیے، اس لیے بول رہا ہوں تُجھے کے ہمارا کوئی فیوچر نہیں ہے۔ 

اُس نے فوراً جواب دیا۔ بغیر اُسکی سوچ کا اندازہ لگائے۔ وہ سر ہلا کر آگے بڑھتی اُس کے قریب ہُوئی۔

مجھے ذرا بھی اندازہ نہیں ہوا تھا کے ایسا کچھ ہے۔ تم نے یہ سب پہلے کیوں نہیں بتایا۔ اُس نے ساحل کے بازو پر ہتھیلی رکھے ہمدردانہ انداز میں کہا۔

ساحل نے نا سمجھی سے اُسے اور اپنے بازو پر رکھے اُس کے ہاتھ کو دیکھا۔

ڈونٹ وری، تھرڈ جینڈر کے ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔ اٹس نیچرل۔۔ اب تو گورمنٹ بھی سیم رائٹس دیتی ہے۔ نین نے اپنائیت سے کہا، جب کے اُس کی بات سن کے ساحل کو ہزار وولٹ کا جھٹکا لگا۔

اے تیری تو۔۔ کیا بک رہی ہے۔ مار ڈالوں گا جان سے۔ جاستی مت بول۔۔ وہ حیرت و غصے سے اُس پر برستا ایکدم سے اُس کی طرف بڑھا۔ نین اُس کے تیور دیکھ کر ہڑبڑا کر پیچھے ہوتی بیڈ سے لگ گئی۔

تت۔۔ تم تم نے تو بولا لڑکیوں میں انٹرسٹ نہیں ہے۔ اُس کی زبان خوف سے بری طرح لڑکھڑائی۔ 

کھسکیلی۔۔ میرا یہ مطلب نہیں تھا۔ تیرے بھیجے میں وائرس ہے کیا۔ وہ اُس کی طرف جھک کر غصے سے بولتا گیا۔

ٹھیک ہے نہ، اتنا بھڑک کیا رہے ہو۔ سوری۔۔ نین نے سر پیچھے کئے زبان دانتوں تلے دبائی اور معصوم شکل بنا کر کہا۔

Post a Comment

3 Comments

  1. Its the most enthralling novel seriously it is so funny!!

    ReplyDelete
  2. My favorite novel

    ReplyDelete
    Replies
    1. Please full novle chiy ha to bht acha. Novle

      Delete

Thanks for feedback