Aeb e Yar by Amna Mehmood Complete Online Urdu Novel in Pdf based on Police Officer Hero Love Story Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novels Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.
Novel Bank website present a best urdu novels in different catagories like age difference based innocent heroine novels pdf download and joint family based cousin marriage novels written by Amna Mehmood Download Free Pdf.
زی چل نا، بہت رات ہو گئی ہے گھر والے میرا انتظار کر رہے ہوں گے ویسے بھی مجھے اس ماحول سے کراہت محسوس ہو رہی ہے۔ ماجد نے اپنی جمائی روکتے ہوئے کوئی تیسری بار غازی سے کہا۔
حیرت ہے تم پولیس والوں کو بھی کسی چیز سے کراہت محسوس ہوتی ہے؟ غازی نے کاؤنٹر پہ کھڑی لڑکی کو گھورتے ہوئے جواب دیا۔
اب اس میں کیا خاص بات ہے؟ غازی کی نظروں کا تعاقب کرتے ہوئے ماجد نے پوچھا۔
اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر ہفتے اپنا بوائے فرینڈ بدلتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ سب اس کے بارے میں جاننے کے باوجود بھی خوشی خوشی اس کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ غازی نے سگریٹ کا کش لیتے ہوئے حقارت سے اس کی طرف دیکھا۔
پھر تُو اب تک کیسے بچا ہوا ہے؟ ماجد کے لہجے میں طنز تھا۔
کیونکہ میں عورت ذات میں ذرا برابر بھی دلچسپی نہیں رکھتا، میرے خیال سے اس زمین پر جتنے بھی فساد برپا ہوتے ہیں اس کی وجہ یہی مخلوق ہے۔ غازی سگریٹ پھینکتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا۔
خیر اب ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ ماجد نے غازی کی طرف دیکھتے ہوئے جواب دیا۔
ہاں تو یہ بات کہہ سکتا ہے کیونکہ تو خود اس مخلوق کی قید میں ہے۔ غازی کہتا ہوا ایگزٹ ڈور کی طرف چل دیا تو ماجد بھی شکر کا کلمہ پڑھتا اس کے پیچھے ہو لیا۔
Or
0 Comments
Thanks for feedback