Qurbat by Zehra Qasim Agha Season 2 Complete Pdf


Qurbat by Zehra Qasim Agha Novel Season 2 Complete Pdf Novel based on Age Difference and Romantic Novel Downloadable in Pdf Format.

Qurbat Novel Online Read and download Complete Pdf Novel, Posted on Urdu Novel Bank website.

لاہور کے ایک متوسط درجے کے علاقے میں موجود گھر کے چھوٹے سے لاؤنج میں وہ بائیس سالہ لڑکی اپنی خالہ کی بات سن کے حیران و پریشان سی انہیں دیکھ رہی تھی۔

بہوئیں تو سگی بہنوں کو برداشت نہیں کرتیں، تم تو پھر غیر ہو بیٹا ہماری مجبوری سمجھو۔ اسکے شفیق سے خالو کی آنکھوں میں شرمندگی تھی، وہ بوجھ تھی وہ جانتی تھی مگر انکے منہ سے سن کے اسے دکھ ہورہا تھا۔

بعض اوقات کچھ سچائیاں اپنے منہ سے ہی دہرا کر اچھی لگتیں ہیں کوئی اور کہے تو دل ٹوٹ جاتا ہے .

میں کہاں جاؤں؟ وہ آزردہ ہوئی۔
 
ماں باپ کے گزرنے کے بعد یہی واحد ٹھکانہ تھا اسکا، سات سال سے وہ یہاں تھی۔ پڑھی لکھی گھر کے کام کاج میں آگے آگے رہی مگر اب اسکا وجود اضافی ہوگیا تھا۔

میں تمھیں کراچی کی ٹرین میں بٹھا دوں گا۔ یہاں کے نمبر اور پتہ ہے تمھارے پاس، وہاں میاں کا فلیٹ ہے وہاں رہو آرام سے، شیراز سے بات کرو منکوحہ ہو اسکی، بے آسرا نہیں چھوڑے گا تمھیں۔ 

زائرہ نے سر اٹھا کے انہیں دیکھا، اک ایسا رشتہ جو نہ ہونے کے برابر تھا وہ اسے یاد دلا رہے تھے۔ خود اپنے گھر سے نکال کر نام نہاد شوہر کے گھر جانے کی ترغیب دے رہے تھے۔

لوگ واقعی سمجھ سے باہر ہوتے ہیں، یہ قریبی رشتوں کا حال ہے تو جو دور جاکے بیٹھا ہوا ہے اس سے کیا امید کی جاسکتی تھی؟ 


&

Post a Comment

0 Comments